اس وقت تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ دباؤ بحیثیت حکومت ہمارے اوپر ہے اس وقت تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، بحیثیت وزیردفاع اگر عدالت مجھے بلاتی ہے تو ضرور جاؤں گا،میری اطلاع کے مطابق اب عمران خان خود جیل میں ایئرکنڈیشنڈ لگوانے کی اجازت لے رہے ہیں.نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےوزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،اگر مسائل کا حل چاہیے تو اس ڈائیلاگ کو بہت جامع ہونا چاہیے،90دن کے آرڈیننس کا میں خود شکار بن چکا ہوں، (ن) لیگ کے رہنما 90دن کے بعد بھی چھ چھ مہینے قید رہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے ایئر کنڈیشنڈ اتارنے کا حکم صادر فرماتے تھے. خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تناؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، ہر ادارہ اپنے تحفظ کیلئے فصیلیں کھڑی کررہا ہے، اس سب کے باوجود عدلیہ کا توازن برقرار رکھنا چاہیے، سیاستدانوں کے فیصلے بعض اوقات سیاسی مفادات کے تابع ہوجاتے ہیں، عدلیہ سے فیصلوں میں کوتاہی ہوجائے تو وہ تباہ کن ہوتی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت عدلیہ کے برسرپیکار ہونے کا تاثر ابھر رہا ہے، اس میں سب سے بڑا ایشو عمران خان کا ہے، وہ سمجھتے ہیں عمران خان کو کیسوں میں ریلیف دے کر موجودہ حکمرانوں کو اپنی شرائط پر صلح کیلئے مجبور کردیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ دباؤ بحیثیت حکومت ہمارے اوپر ہے، بحیثیت وزیردفاع اگر عدالت مجھے بلاتی ہے تو ضرور جاؤں گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سپیکر کے گھر میں آئی ایس آئی کی نگرانی میں ہمارے مذاکرات میں پی ٹی آئی کہتی تھی کہ نیب کے 90دن کے ریمانڈ پر بات نہیں ہوسکتی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر