سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی ۔ میڈیا کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس اطہرمن اللہ اورحسن اظہر رضوی لارجر بنچ میں شامل ہوں گے۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر سماعت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست کی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ حکومت نے سماعت لائیو دکھانے کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی انتظامیہ کے توسط سے ایک درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

عمران خان کے وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ قبل اس کیس کی سماعت میں بطور درخواست گزار ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے لیکن اس دوران انہیں بولنے کا موقع نہیں ملا تھا۔لہٰذا 30مئی کو کیس کی سماعت کے دوران انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے اور مقدمے کی سماعت براہ راست نشرکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
واضح رہے کہ 15مئی کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کیا گیاتھا۔
اس دوران عمران خان نے ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس کی سماعت کے آغاز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیض پہنی ہوئی تھی، وہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں حاضر رہے تاہم انہیں بات کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر