وزیراعظم نے آئندہ بجٹ کیلئے ایف بی آر کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔ ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔ یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مارچ 2022 سے معطل کیا ہے، وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر