40 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسا سیارہ دریافت، اس میں ممکنہ طور پر زندگی کے آثار موجود ہوسکتے ہیں

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 40 نوری برس کے فاصلے پر ایک زمین جیسا سیارہ دریافت کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر زندگی کے آثار موجود ہوسکتے ہیں۔ بین الاقوامی ماہرینِ فلکیات کی ٹیم نے ناسا کے ٹیس(ٹرانزٹنگ ایگزو پلینٹ سروے سیٹلائیٹ ) کا استعمال کرتے ہوئے اس سیارے کے مقام کو واضح کیا۔ اس طرح کی دریافتیں عموما ٹرانزٹ میتھڈ کے تحت ہوتی ہیں۔ اس طریقہ کار میں سیارے کی نشاندہی اس کے مرکزی ستارے کے سامنے سے گزرتے وقت ستارے کی چمک کم ہونے پر کی جاتی ہے۔گلیز 12 بی نامی یہ ایگزو پلینٹ (ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے ) کا سائز ہمارے سیارے سے تھوڑا کم ہے اور اس کا اندازا درجہ حرارت 41.6 ڈگری سیلیئس ہے، جس سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کوئی ایٹماسفیئر نہیں رکھتا۔ گلیز 12 بی سیارہ رہائش کے قبل علاقے کے اندرونی حصے میں واقع ہے۔ کسی بھی ستاروی نظام میں رہائش کے قابل علاقہ مرکزی ستارے سے اتنے فاصلے کو قرار دیا جاتا ہے جہاں سیاروں پر پانی مائع شکل میں وجود رکھ سکے۔ دریافت کے بعد ماہرینِ فلکیات سیارے میں زمین کے جیسے ایٹماسفیئر کی موجودگی کے متعلق تجزیے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سائنس دانوں کی جانب سے گلیز 12 بی کو قریب ترین، معتدل درجہ حرارت اور زمین کے جتنا سائز رکھنے والی دنیا قرار دیا گیا ہے اور یہ سیارہ ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مستقبل کی تحقیق کا امیدوار ہے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر