پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی 26 برس مکمل ہونے پر ’’یوم تکبیر‘‘ 28مئی کو منایا جائے گا

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26برس مکمل ہونے پر ’’یوم تکبیر‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا اس روز ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر