ژوب ،ایک ماہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 29 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر پاک افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیے۔ آپریشن بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 21 اپریل کے بعد کیے گئے، ایک ماہ کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 14 مئی کو میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم بنا رکھا ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت کو مثر سرحدی انتظام قائم کرنے کا کہہ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر