ہتک عزت بل پر مشاورت نہیں ہوئی، منظور کرتے وقت ہمارا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا، پیپلز پارٹی

لاہور(نیشنل ٹائمز ) پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق ہم سے پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کھبی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی، پی پی پی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024 منظور ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل سے متعلق ہم سے پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کھبی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنے کا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا۔ علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ پی پی پی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری پارٹی نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ 20 مئی کو پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 منظور کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر