یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ہزاروں ملازمین کی، طلبا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

کیلیفورنیا (نیشنل ٹائمز) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طلبا کے پرامن دھرنے کو کچلنے کے بعد اس ریاستی یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین نے طلبا کی حمایت میں ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے گیارہ کیمپس میں کام کرنے والے اڑتالیس ہزار ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرفتار طلبا، پروفیسرز اور ملازمین کو رہا نہ کیا گیا اور یونیورسٹی نے صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ اپنا تعاون ختم نہ کیا تو وہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ امریکی پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے طلبا کے پرامن اجتماع کی سرکوبی کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس یونیورسٹی کے پچاس طلبا، پروفیسرز اور ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت میں امریکی یونیورسٹی کولمبیا کے طلبا نے اپنا احتجاج شروع کیا تھا جس کا دائرہ امریکی حکام کے جابرانہ اور شدت پسندانہ اقدامات کے باوجود پہلے تو اس ملک کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیلا اور پھر یہ سلسلہ امریکی سرحدوں سے نکل کر دنیا کے دیگر دسیوں ممالک تک جا پہنچا۔ یہاں تک کہ امریکہ کے اتحادی ممالک فرانس برطانیہ جرمنی یا پھر کینیڈا اور آسٹریلیا وغیرہ بھی اس سے مستثنی نہیں رہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر