ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محیبی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اپنے اسلحہ خانے کو جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا ہے اور دفاعی و عسکری صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے زیادہ تر پرانے ہتھیار استعمال کیے، اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو مخالفین کو پہلے سے زیادہ سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حسین محیبی نے ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دوبارہ امریکی حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، ایرانی افواج ممکنہ فوجی کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی کامیابی دکھانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، تاہم یہ ان کا تجزیہ ہے اور اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر