غزہ میں کسی غیرملکی فوجی کو برداشت نہیں کریں گے، حماس کا مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کو انتباہ

دوحہ (نیشنل ٹائمز ) فلسطینی تنظیم تحریک حماس نے غزہ کے خلاف ہمہ جہتی جارحیت میں اسرائیلی حکومت کی بھرپور مدد کرنے پر مغربی ممالک بالخصوص امریکہ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے سربراہ سامی ابو زھری نے فلسطینیوں کے خلاف جعلی اسرائیلی حکومت کے جرائم کے لیے امریکہ اور مغرب کی بھرپور حمایت پر شدید تنقید کی۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ غزہ میں کسی بھی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ابو زھری نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جنگ کو روکنے کے لیے کسی سمجھوتے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو القسام بٹالین کے جوان قابضوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جعلی صیہونی حکومت فلسطینی مزاحمت کو کمزور کرنے میں ذلت آمیز طریقے سے ناکام رہی ہے۔ حماس کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ صیہونی حکومت شدید کنفیوژن کا شکار ہے اور اس حکومت کی فوج بھی بغیر کسی وژن کے لڑ رہی ہے۔ ادھر غزہ میں سات اکتوبر کے بعد سے شہیدوں کی تعداد پینتیس ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اناسی ہزار دوسو اکسٹھ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی ٹولہ اب تک غزہ میں چھے سو سے زائد مساجد کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔ اسکے علاوہ ساٹھ قبرستان اور ادارہ اوقاف سے وابستہ پندرہ مراکز منجملہ قلمی نسخوں کے حامل ایک اہم مرکز کو بھی صیہونی ٹولے نے تباہ کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر