محفوظ علاقہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں 4 بڑے حملے

 غزہ(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج نے حماس کی واپسی کو  روکنے کا بہانہ بناکر  شمالی غزہ میں  4  بڑے فضائی حملے کردیے۔ شمالی غزہ کو چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا  تاہم اب ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر 4 بڑے فضائی حملے کردیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔ دوسری جانب  القسام بریگیڈز  نے  شمالی غزہ میں کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔ مزید برآں جنوبی افریقا نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کردیا ہے، ترکیے کے بعد مصر نے بھی اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا اعلان کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر