آئی کیوب قمرکی کامیابی، پاکستان کا ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) آئی کیوب قمر کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا ، سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا ۔ یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔ سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرنے کامیابی کیساتھ چاند کے مدار سے پہلی تصویر بھیجی تھی ، آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔ یاد رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان سپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا، پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر