پی آئی اے نے ائیرسفاری سروس کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری سروس ہفتے میں ایک روز چلائی جائے گی۔ جس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کالام، جھیل سیف الملوک ، نانگا پربت، کے ٹو سے گزارتے ہوئے اسکردو ایئرپورٹ پر اتارے گی۔پی آئی اے نے اس فلائٹ کا یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا ہے،  اس سروس میں جہاز  سے کے ٹو کی چوٹی کے دلفریب مناظر قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔واضح ہو کہ پی آئی اے نے گزشتہ روز اس سروس کا اعلان کیا تھا  اور بتایا تھا کہ  اس سروس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں اس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا، ایئر سفاری اسلام آباد سے سکردو کے درمیان چلائی جائے گی۔پی آئی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر