وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ۔۔۔!!کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کورونا کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 2تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کردیا، ڈی ایچ او نے متاثرہ 2کالج تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ماڈل کالج فاربوائزآئی ٹین ون میں3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ماڈل کالج فاربوائزایف سیون تھری میں7کورونا مریض سامنے آئے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں متعلقہ کلاسز کے طلبا اور اساتذہ کے کوروناٹیسٹ کرائے جائیں۔کورونا پازیٹو طلباکو14دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈی پی او نے انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ مستقبل میں کالجز میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔خیال رہے کہ مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر