گوگل میں مفت اسٹوریج کی سہولت ختم،صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی

کیلیفورنیا(نیشنل ٹائمز) گوگل فوٹوز کی جانب سے سالوں سے صارفین کو لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔ لیکن یکم جون سے صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔ اسٹوریج بھرنے کے بعد مزید استعمال کے لیے صارف کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی، سو جی بی اسٹوریج 276 روپے ماہانہ میں دستیاب ہوگی یا صارف کوپرانی فائلز کو ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے مطابق ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکانٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر آج سے جو بھی اپ لوڈ ہوگا وہ اکانٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔ نئی پالیسی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو استعمال کرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، اور جب آپ کی اسپیس 15 جی بی کے قریب پہنچے گی تو گوگل آپ کو ای میل کے ذریعے مزید اسٹورج خریدنے کا ںوٹیفیکیشن دے گا۔ گوگل فوٹو میں 4 کھرب سے زیادہ تصاویر محفوظ ہیں، اور ہر ہفتے 28 ارب نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف جی میل، ڈرائیو یا فوٹو کے اکانٹ کو 2 سال سے استعمال نہیں کررہا، تو کمپنی کی جانب سے وہاں موجود مواد کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر