مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں واضح جیت رہی ہے، الیکشن کا التواء کسی صورت قبول نہیں کریگی‘ (ن) لیگ ریاض

الریاض (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں واضح طور پر جیت رہی ہے، الیکشن کا التواء کسی صورت بھی قبول نہیں کریگی، اپنی پارٹی اور قائدین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب و ذیلی تنظیمات سمیت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان قائمقام صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ معروف ، صدر مسلم لیگ (ن) جدہ ریجن سردار اعجاز حنیف، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سعودی عرب راجہ شمروز خان، کوآرڈی نیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار اقبال، نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر جدہ قاری محمد صادق ترابی، مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد ممتاز یعقوب،ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لال حسین راجپوت، صدر مسلم لیگ ن دمام ریجن راجہ عامر عزیز، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ ارشد، راجہ حسن صالح، اظہر عباسی، شیراز کیانی سمیت دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں اپنی واضح شکست اور ن لیگ کی برتری دیکھ کر الیکشن کا التواء چاہتی ہے جو کسی صورت بھی قبول نہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر آتی ہے اس لئے اُس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی تاریخ نہیں دہرائی جا سکتی، اگر ایسا کوئی قدم اُٹھایا گیا تو مسلم لیگ ن تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر اس کوشش کو ناکام بنائے گی۔ن لیگ نے ریاست بھر میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے، اجتماعی منصوبہ جات کی تکمیل سے ہر سیاسی جماعت سے وابستہ شخص مستفید ہو رہا ہے۔ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے قائدین و کارکنانوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم سب اپنی جماعت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور اپنے قائدین کے ساتھ مل کرمسلم لیگ (ن) کو واضح برتری سے جتوائیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر