عالمی ادارہ صحت کوویڈ19-ماخذ کی تحقیق کو سیاست سے پاک رکھنے کامطالبہ

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ایک بارپھرکوویڈ-19 وائرس کے ماخذ کی جانچ کے تحقیقی کام کے لئے”غیر سیاسی ماحول”کا مطالبہ کیا ہے،کیونکہ تحقیق کے سارے عمل کو ” سیاست سے زہر آلود” کیا جارہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائک ریان نے پریس بریفنگ کے دوران ہر ایک سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ(کوویڈ-19کے ماخذ کی تحقیق) اس معاملے پر سیاست کوسائنس سے الگ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تو کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ توقع رکھتے ہیں کہ سائنس دان اپنا کام اور آپس میں تعاون کریں اورآپ کی خواہش کے مطابق آپ کے جوابات دے سکیں تو اس کے لئے انہیں الزام تراشیوں سے پاک ماحول درکار ہوگا تاکہ وائرس کا ماخذ معلوم ہوسکے تاکہ مستقبل میں ہم تمام اس طرح کی وبا کوروکنے کاطریقہ معلوم کرسکیں،ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ سب غیرسیاسی ماحول میں ہی ہوسکتا ہے جہاں سائنس اور صحت ہی اس کا مقصد ہو نہ کہ سیاسی الزام تراشی۔ڈبلیو ایچ اوکے سینئرعہدیدار نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران سارس-کو وی -2 وائرس کے ممکنہ ماخذ کے بارے میں انتہائی کم حقائق پرمبنی خبری مواد کے ساتھ مسلسل مباحثوں کا سامنے آنا تکلیف دہ ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر