چین ،زرد سمندر میں کشتی حادثہ کے باعث لاپتہ7افراد کی تلاش جاری

شین یانگ(شِنہوا)چینی میری ٹائم امدادی کارکن چین کے شمال مشرق میں واقعہ صوبہ لیانِنگ کے زرد سمندر کے پانیوں میں منگل کے روز ماہی گیری والی کشتی الٹنے کے باعث عملے کے لاپتہ7افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈونگ گانگ کی شہری حکومت اور ڈان ڈونگ میری ٹائم حفاظتی انتظامیہ نے جمعہ کے روز کہا کہ سماجی فورسز اور پیشہ ورامدادی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے جنہیں گشت کرنے والی کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے تاکہ وہ تلاش اور امدادی کام کرسکیں۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے ڈوبنے والی کشتی کو بچانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ساحلی علاقے میں تیز ہواں اور بلند لہروں نے پانی کی صورتحال کو الجھا دیا ہے اور یہ پانی کے نیچے تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔صوبائی میری ٹائم حفاظتی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کشتی کو ڈونگ گانگ میں پترا مچھلیوں کی پیداوار کا لائسنس دیا گیا تھا،کشتی کے مالک نے منگل کی صبح 8بج کر 10منٹ پر حکام سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی صبح 4بج کر30منٹ پر لاپتہ ہوگئی ہے جس پر 7افراد سوار تھے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر