سان فرانسیسکو(شِنہوا)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان جوز کے شمال میں ویلی نقل وحمل اتھارٹی (وی ٹی اے)کے صحن میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔سانتا کلارا کانٹی شیرف کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ مسلح شخص سمیت 9 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت بارے تفصیلات نہیں ہیں۔سان جوز کے مقامی میڈیا کے مطابق ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے ایک کارکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تمام اراکین چلے گئے ہیں، تمام عملہ چلا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح شخص کی شناخت سیموئل کاسیڈی کے طور پر کی ہے جو ویلی نقل وحمل اتھارٹی کا مرمت کرنے والا مزدور ہے جس کے مقصد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔شیرف اور ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ فائرنگ 101 ینگر ایونیو کی سہولت میں ہوئی ہے اور کچھ متاثرین ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے ملازمین ہیں۔صبح تقریبا 6بج کر 35منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 35منٹ) پر سان جوز پولیس کو ویلی نقل وحمل اتھارٹی کے صحن میں فائرنگ بارے 911 پر متعدد کالز موصول ہوئیں اور یونٹس نے موقع پر جواب دیا، صبح تقریبا 8بج کر10منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر10منٹ)پر حملہ آور کے مرنے کی تصدیق ہوگئی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سانحہ پر ٹویٹ میں کہا کہ 8 خاندان ہیں جو کبھی دوبارہ اکٹھے نہیں ہوپائیں گے، ہر زندگی جو ایک گولی نے چھینی ہے وہ ہماری قوم کی روح میں چھید کرگئی ہے۔
امریکہ، کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک



