افغانستان ، بم دھماکہ سے ضلعی سربراہ سمیت 3افراد زخمی

جلال آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں جمعرات کے روز دیسی ساختہ بم دھماکہ میں ضلعی سربراہ سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکومت کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ضلع کاما کے انتظامی سربراہ شریف اللہ فضلی کی سرکاری گاڑی کے ساتھ منسلک دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد(آئی ای ڈی)صبح اس وقت ضلع بہسود کے ہمسایہ میں واقع مقامی علاقہ دامان میں پھٹ گیا جب فضلی گاڑی چلا کر دفتر جارہے تھے۔ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ میں فضلی،ان کا ایک محافظ اور ایک شہری زخمی ہوگئے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جان لیوا زخم نہیں آئے۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔تاہم صوبائی عہدیداروں نے واقعہ کو طالبان عسکریت پسند گروہ کی جانب سے ہدف پر مبنی حملہ قرار دیاہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر