بیرون ملک قدیم چینی کتابوں کی شناخت کے لئے مصنوعی ذہانت کا منصوبہ تیار

چھنگ ڈو (شِنہوا)بیرون ملک قدیم چینی کتابوں کی شناخت میں مدد کے لئے ایک مصنوعی ذہانت کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے ۔97.5 فیصد درستگی کی شرح کے حا مل اس منصوبے نے قدیم چینی کتابوں کے 2 لاکھ صفحات کی نشاندہی کی ہے جس میں 30 ہزار حروف شامل ہیں۔اس منصوبے کو مکمل کرنے میں سیچھوآن یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ، بر کلے اور علی بابا کی ڈیمو اکیڈمی کو دو برسوں سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے ۔سیچھوآن یونیورسٹی کے اسکول برائے تاریخ اور ثقافت کے نائب ڈین وانگ گو نے کہا ہے ابتدا میں درستگی کی شرح تقریبا40فیصد تھی، ہمارے پاس 30 سے زائد طلبا موجود ہیں جو ان حروف کی نشاندہی کریں گے،جن کی شناخت مصنوعی ذہانت کے ذریعے نہیں ہوئی یاغلط ہوئی تھی ، تاکہ درستگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے ۔شناخت شدہ قدیم چینی کتابوں کے ڈیجیٹل ورژن آن لائن رکھے گئے ہیں اوریہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔مزید قدیم چینی کتابوں کی شناخت کے لئے بیرون ملک کوششیں جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر