مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فضائی بیڑے میں جدید طیاروں کی شمولیت کا فیصلہ کرلیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کی جائیں گی۔سرین ایئر لائن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو 2نئے جدید ایئر بس 330طیارے اپنے فلیٹ میں شامل کرے گی، دونوں طیارے 20اور 25مارچ تک فلیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ7طیاروں پر مشتمل ہوجائے گا فضائی بیڑے میں737-800چار طیارے اور ایئر بس330تین طیارشامل ہیں۔نجی ایئرلائن مارچ کے دوسرے ہفتے سے شارجہ کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گی، اپریل کے پہلے ہفتے سے دبئی کیلئے بھی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔اس کے علاوہ سعودی عرب کا فضائی آپریشن کھلتے ہی سرین ایئر ریاض اور دیگر شہروں کیلئے بھی اپنی پروازوں کا آغاز کردے گی۔اس حوالے سے سی ای او سرین ایئر صفدر ملک نے بتایا کہ سرین ایئر کے اس قدام سے جدید طیاروں میں مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ طیاروں میں بزنس کلاس اور انفو انٹرٹینمنٹ شامل ہوں گے۔ مقابلے کے اس رحجان میں ایئرلائن اپنے مسافروں کو آرام دہ اور جدید سہولیات مہیا کرے گی۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی
ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کے لیے اسلام آباد مارچ کا عندیہ
مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر