آسٹریلیا کاافغان دارالحکومت میں سفارتخانہ بند کرنے کافیصلہ

کینبرا(نیشنل ٹایمز)آسٹریلیا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کافیصلہ کیاہے جہاں آسٹریلوی دستوں کا رواں سال کے آخر میں انخلاء طے ہے۔منگل کے روز مشترکہ میڈیا بیان کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن اور وزیرخارجہ ماریس پائن نے کہاکہ سفارتخانے کی عمارت28مئی کو بند کردی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہماری رہائشی موجودگی اورکابل میں آسٹریلوی سفارتخانہ اس وقت بندکردیاجائے گا۔بیان کے مطا بق آسٹریلیاکوتوقع ہے کہ یہ اقدام عارضی ہوگااورجیسے ہی حالات اجازت دیں گے ہم کابل میں اپنی مستقل موجودگی بحال کردیں گے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی فورسزاورآسٹریلوی فورسزکے اگلے چند ماہ میں افغانستان سے انخلاء کے باعث غیریقینی کا بڑھتا ہوا ماحول پیداہوگیاہے جہاں حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ہماری جاری سفارتی موجودگی کی مدد کیلئے سکیورٹی کے انتظامات فراہم نہیں کئے جا سکتے۔موریسن نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ آسٹریلوی دستے رواں سال ستمبر میں افغانستان سے انخلاء کریں گے۔آسٹریلوی نشریاتی کارپوریشن(اے بی سی) کے مطابق سفارتخانہ 2006 سے فعال ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر