غزہ کی تعمیر نو کا کوئی کام حماس کی مدد سے نہیں ہوگا، امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے جنگ سے تباہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے عمل میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیںمگر تعمیر نو کا کوئی کام غزہ کی حکمراں ‘حماس’ کی مدد سے نہیں ہوگا بلکہ امریکا آزاد اداروں کے ذریعے کام کرے گا۔ ‘ ایک انٹرویو میں انہوںے واضح کیا کہ اس طرح کی شرکت فلسطینی اتھارٹی اور آزاد اداروں کے توسط سے ہو گی نہ کہ حماس کے ذریعہ جس نے غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کو امن اور فلسطینیوں کو آزاد ملک دے سکتا ہے اور وہ اس کے حق دار ہیں۔اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور کانگریس میں اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے مطالبات پر بات کرتیہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم تل ابیب کو اس کی دفاعی ضروریات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر نے گذشتہ روز غزہ کے متعدد خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام مایوسی کی حالت میں ہیں۔ یہ مایوسی اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے سیکڑوں عمارتوں اور درجنوں اہم مراکز کی تباہی کا بھی عندیہ دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر