‏برطانیہ میں 6کروڑ نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی،جبکہ جرمنی کا برطانوی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لندن(نیشنل ٹائمز)‏برطانیہ میں 6کروڑ نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔‏برطانوی وزیراعظم نے نوجوانوں سے دوسرا ڈوز بھی لگوانے کی اپیل بھی کی۔جبکہ جرمنی کے پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے برطانیہ میں انڈین قسم کے وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔23 مئی سے اب انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی نیدر لینڈ سے جرمنی سفر کرنے والوں میں سے صرف وہی افراد ملک میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس جرمنی کی شہریت یا سکونت ہو گی۔اگر کوئی جرمن خاندان اپنے بچوں سمیت واپس آ رہا ہے تو ایسے شہریوں کے 18 سال سے کم عمر بچوں کو بھی جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ایسے افراد جن کو کسی ہنگامی صورتحال کے باعث واپس آنا پڑ رہا ہے انھیں بھی جرمنی میں انسانی بنیادوں پر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ایسے افراد جو ایک پرواز سے دوسری پرواز سے سفر کریں گے انھیں بھی جرمنی میں داخلے کی اجازت ہو گی تاہم انھیں ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا تک ہی محدود رہنا ہو گا۔خیال رہے کہ جرمنی ابھی بھی برطانیہ کی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جن کے شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر دس دن قرنطینہ میں گزارنے لازمی ہیں اور انھیں سفر سے پہلے اور بعد میں ٹیسٹ کرانا بھی ضروری ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر