حماس اور اسرائیل کے درمیان گیارہ روز جنگ کے بعد فائر بندی ہو گئی

غزہ (نیشنل ٹائمز)حماس اور اسرائیل کے درمیان گیارہ روز جنگ کے بعد فائر بندی ہو گئی۔ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے سیز فائر کا اعلان ہوتے ہی، غزہ اور مغربی کنارے میں ہزاروں فلسطینی ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منانا شروع کر دیا۔ خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل سے جنگ کے بعد فتح کا جشن منایا۔ ورنہ 1948 سے لے کر 1967 تک کی تمام جنگوں میں عرب ممالک کی مشترکہ فوج نے ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں ذلت آمیز شکست کا منہ ہی دیکھا تھا۔اسرائیل کی جانب سے تین روز پہلے ہی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی گئی تھی۔ لیکن حماس کا اصرار تھا کہ اسرائیل اعلانیہ جنگ بندی کرے۔ تین روز بعد بلآخر ’اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی متفقہ طور پر منظور کر لیا۔‘ ’بی بی سی نے حماس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ‘شیخ جراح اور مسجد الاقصیٰ سے متعلق شرائط مان لینے کے بعد ہی سیز فائر کو تسلیم کیا گیا ہے۔ 10 مئی کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 60 بچوں اور خواتین سمیت 227 فلسطینی شہید اور 1800سے زخمی ہوئے۔ اس دوران حماس نے 4 ہزار سے زیادہ راکٹ اسرائیل پر فائر کیے۔ اسرائیل نے سرکاری طور پر دو سولین سمیت 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اسرائیل کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق راکٹ حملوں میں 104 اسرائیلی ہلاک اور 11 سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان اس سے قبل 2014 میں ہونے والی جنگ کے دوران 16 سو زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی چار جنگوں میں یہ پہلا موقعہ تھا کہ 11 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ پر کوئی زمینی کاروائی نہیں کی۔ ماہرین کے مطابق زمینی کروائی نہ ہونے کی وجہ حماس کے انٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں کا خوف تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر