چین کے یوننان میں زلزلہ،3 افراد ہلاک ، 27 زخمی،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کنمنگ(نیشنل ٹائمز)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے دالی بائی خود مختار پریفکچر کی یانگبی یی خودمختار کانٹی میں محسوس کیے جانیوالے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہفتے کی صبح 6 بجے تک کم از کم 3 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔پریفکچر کے پارٹی سربراہ یانگ گوژونگ نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے پریفکچر کی تمام 12 کانٹیز اور شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث یانگبی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔یانگبی کانٹی میں 2 اور یونگ پھنگ کانٹی میں 1 ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔3 افراد شدید زخمی ہیں اور 24 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زلزلے کی وجہ سے 20 ہزار 192 گھروں کے تقریبا 72 ہزار 317 رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق رات 9 بجے سے 11 بجے( بیجنگ کا وقت) کے درمیان یانگبی میں 5.0 سے زیادہ شدت والے زلزلے کے جھٹکے 4 مرتبہ محسوس کیے گئے ہیں۔اس علاقے میں 2 بجے قبل از سحر تک 166 آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے امدادی دستوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر