امریکا میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون منظور

واشنگٹن (نیشل ٹائمز) امریکی کانگریس نے ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر قابو پانے کی خاطر اکثریتی رائے سے ایک قانون کی منظوری دے دی۔ امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے اس بل پر بحث کے دوران دونوں سیاسی جماعتوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ایشیائی نژاد امریکیوں اور بحرالکاہل جزائر کے لوگوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافے کی مذمت کی۔ ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف وبا کے دوران بلکہ آئندہ برسوں میں بھی امریکا میں نفرت انگیز جرائم سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ صدر جو بائیڈن نے اس قانون کی حمایت کی ہے۔ یہ قانون ایک ایسے وقت پر منظور ہوا ہے جب کووڈ کی وبا کے دوران ایشیائی امریکیوں کے خلاف حملوں بشمول قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر