مصر کا غزہ کی تعمیر نو کے لیے 500 ملین ڈالر مدد کا اعلان

قاہرہ (نیشنل ٹائمز ) مصر نے ایک ہفتے سے اسرائیلی بمباری سے متاثر غزہ سیکٹر کی تعمیر نو کے لیے 500 ملین ڈالر مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی سپیشلسٹ کمپنیاں غزہ پٹی کی تعمیر نو کے منصوبے نافذ کریں گی، مصر نے زخمیوں کے علاج کے لیے 65 ٹن طبی امداد بھیج دی ہے۔ مصری ایوان صدارت کے ترجمان بسام راضی نے فیس بک پر بیان میں کہا کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے حالیہ واقعات کے باعث غزہ پٹی میں تعمیر نو کے لیے مصر کی طرف سے 500 ملین ڈالرپیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بسام راضی نے بتایا کہ مصر کی سپیشلسٹ کمپنیاں غزہ پٹی کی تعمیر نو کے منصوبے نافذ کریں گی۔ مصر کی جانب سے تعاون کا یہ اعلان مصری وزیر صحت ھالہ زاید کی جانب سے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ مصر نے زخمیوں کے علاج کے لیے 65 ٹن طبی امداد بھیج دی ہے۔ ھالہ زاید نے بیان میں کہا تھا کہ 14 ملین پونڈ مالیت کی امداد غزہ پٹی بھیجی گئی ہے۔ آپریشن کے لوازمات، انٹرنل سیکشنز کو چلانے کے لیے درکار سامان، ایمرجنسی وارڈز، ایکسرے کے لوازمات، ٹوٹ پھوٹ کے علاج، چھوٹے بڑے آپریشنوں کے لیے آلات جراحت، مصنوعی تنفس کے آلات اورآکسیجن آلات شامل ہیں۔ مختلف قسم کی دوائیں بھی بھیجی گئی ہیں۔ مصر نے اس سے قبل غزہ پٹی کے لیے 26 ٹرکوں پر کھانے پینے کا سامان بھی بھیجا تھا جبکہ پچاس ایمبولینسیں فلسطینی زخمیوں کو کنٹرول لائن سے مصر لانے کے لیے چیک پوسٹ روانہ کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر