اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ڈی اے کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرہ سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس جی سیون میں کیا گیا۔ سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی مرکزی قیادت اور ملازمین مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نظرآتش کیا اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی جسے ملک بھر سے آنے والے ملازمین کی ٹریڈ یونینز کے سربراہان اور تمام شرکا نے منظور کیا جس میں فلسطین پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کیا جائے اور عالمی سلامتی کے ادارے اسرائیل کے خلاف فوراً کاروائی عمل میں لا کر عالمی پابندیاں لگائیں ۔مرکزی پریس سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ قمر عباس ملک کے مطابق مظاہرہ میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے علاہ پاکستان بھر کی مزدوروں کی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی جن میں آستانہ عالیہ کوہ نور مل صاحبزادہ سید زبیر حسین شاہ بخاری (مرحوم) کے سجادہ نشین پیر سید سجاد حسین شاہ ، اسلم خان ، رہبر آل پاکستان لیبر پینشنرز تحریک ، رحمان باجوہ ، سربراہ وفاقی سیکرٹریٹ ، کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ، نعمت اللہ محسود جنرل سیکرٹری سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن ، نوید الحسن سرپرست اعلی سی ڈی اے آل آفیسرز ایسوسی ایشن ، جاوید خان صدر میونسپل لیبر یونین راولپنڈی ، راجہ پرویز صدر ہاس بلڈنگ فنانس یونین ، جناب افتخار طورو صاحب ایل ایچ ڈبلیو پروگرام خیبرپختونخوا ، ملک ریاض بنگش صاحب چیئرمین ایکشن کمیٹی پاکستان ٹریڈ یونینز ، ڈاکٹر چنگیز جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی یو ڈی سی ، شاہد انور ایڈووکیٹ صاحب صدر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمیٹی ، خاور قریشی صدر پاکستان اسٹیل ملز ، راجیش کمار صاحب چیف آرگنائزر آر ایس پی ، آصف رسول جنرل سیکرٹری ریلوے لیبر یونین ، راجہ عمران نائب صدر ریلوے مزدور اتحاد ، راجہ مجید صاحب سرپرست اعلی میونسپل لیبر یونین ، ارشد خان صاحب جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ، شرافت اللہ یوسفزئی صدر پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ، عمادالحسن قریشی جنرل سیکرٹری پی ٹی سی ایل ، آزاد قادری صدر پی ٹی سی ایل لیبر یونین سی بی اے ، ناصر کیانی صاحب جنرل سیکرٹری ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز اسلام آباد ، قاضی عمران صدر پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی ، جاوید بنگش پختون مزدور اتحاد خیبرپختونخوا ، راجہ محمد جمیل ڈویژنل صدر ریلوے ورکرز یونین سی بی اے ، قاضی محمد عمران صدر پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی , خان عبداللہ خان ((خان ہائوس سکستھ روڈ ) ،علی اصغر خان المعروف علی بھائی نائب صدر انجمن تاجران اسلام آباد سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی 20 اور آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 53 جاوید انتظار نے شرکت کی جلسہ اختتام پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی کامیابی اور مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔
سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کا اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نظرآتش



