آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ ن کے نام رہا، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی اب تک صرف 5 نشستوں پر کامیاب ہو سکی، 20 حلقوں میں سے 18 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، مظفرآباد ڈویژن کے تمام حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک پرامن انداز میں جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

ایل اے 25 نیلم ویلی 1: 143 میں سے 11 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1,433 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 1,018 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2: ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ سٹیشن میں سے 26 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 3762 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور ن ليگ کے شاہ غلام قادر 3296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4: تمام 129 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17,749 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے مبشر منیر اعوان 11,947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں 1: 131 میں سے 51 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 1,690 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2: ایل اے 35 جموں 2: تمام 142 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 23893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3: تمام 140 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27,218 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12,980 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28,664 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22,827 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5: 115 میں سے 48 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 5,483 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چودھری 4,935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6: 157 میں سے 32 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 2,328 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری فخر زمان 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1: 47 میں سے 23 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 1,178 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان 65 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: تمام 19 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1,804 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1,524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1,276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام 27 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1,700 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3,448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو مجموعی طور پر واضح برتری حاصل ہے، جبکہ مختلف حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے اور حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر