مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 21 مئی جمعہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کریں گے ۔کاشف چوھدری

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر تنظیمیں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گی،فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا مسجد اقصی صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہدیگر مذاہب کے لیے بھی مقدس ہے ،جس کی اسرائیلی فورسز کے ھاتھوں بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں ، فلسطین میں جاری ظلم دو فریقوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ ظالم صہیونی ریاست کی جانب سے بربریت کی مثال ہے، انھوں نے کہا اسرائیل فلسطینیوں ، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں ظلم ، جبر ، قتل و غارت گری اور جنگی جرائم کی انتہا کو پہنچ گیاہے ۔ اسرائیل ناجائز ، شریر اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ریاست ہے ۔اسرائیل کے ناسور کا خاتمہ ہی عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد مین پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرشیخ حبیب ، شرافت علی مبارک ،شر جیل میر ، چوہدری طاہرزاہد قریشی ، راجہ جواد ، ظاہر شاہ ،عمران بخاری ،سعید کھوکھر،طاہر تاج بھٹی ، اطہر اقبال ،شکیل خرم،ضیاءاحمد راجہ بھی مو جو د تھے ۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشتی بانی پر مامور ہے ، عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کرسکتاہے ،۔اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کی بےحرمتی ،آگ لگانے و گرانے کی ناپاک کوششوں کے بعد غزہ کے مسلمانوں پر آگ و بارود کی بارش کر دی ہے ،مگر فلسطین کے مسلمان اجڑی بستی ،ملبہ بنے گھروں ،خاندان کی لاشوں اور بے سروسامانی کے عالم میں بھی استقامت کا پہاڑ بن کر کھرے ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمران فلسطین کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنا ئیں ،کاشف چوہدری نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ 21مئی بروز جمعہ کو فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف مرزکی تنظیم تاجران پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک گیر یو م احتجاج میں شامل ہو کر اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کر یں ۔شیخ حبیب نے کہا اھل مغرب اور مغربی میڈیا دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس ظلم کو دو ریاستوں کا جھگڑا قرار دے رہا ہے ، جبکہ اقوام متحدہ اسرائیل کے مظالم بند کروانے کی بجائے جنگ بندی کی بات کررہا ہے ،او آئی سی ، بین الاقوامی فورمز پر اس آواز کو بھرپور طریقے سے اٹھانے اور فلسطین میں عالمی مسلم فورس کہ تعیناتی کا مطالبہ کرے۔شرافت مبارک علی نے کہا تاجر نمائندہ تنظیمیں آزادی فلسطین کی بھر پور تحریک شروع کریں گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ظلم وستم کا یہ سلسلہ رک نہیں جاتا۔شرجیل میر نے کہاپاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کبھی بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا دفاع درحقیقت پاکستان کا دفاع ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر