ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بریفنگ کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے، ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو پرنسپل نیشنل کالج ا?ف ا?رٹس لاہور پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی جانب سے بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پرنسپل نیشنل کالج ا?ف ا?رٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے ملک میں فنون کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے کالج کے کردار سے ا?گاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل کالج ا?ف ا?رٹس پر زور دیا کہ کالج انتظامیہ کالج کی رسائی میں اضافہ کیلئے اعلیٰ شہرت کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت تعلیم کے شعبے کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، طلبائ کو تعلیم تک سستی اور ا?سان رسائی دینے کیلئے آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد اور کالج کے احاطے میں آسان رسائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر