سری لنکا، سیدووا میں فوج کا تیارکردہ نوول کروناوائرس ہسپتال قائم

کولمبو(نیشنل ٹائمز)سری لنکا کی فوج کی جانب سے تیارکردہ نوول کروناوائرس ہسپتال سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 20 کلومیٹر دور سیدووا میں قائم کردیا گیا ہے۔یہ ملک میں نوول کروناوائرس کا پہلا بہت بڑاہسپتال ہے اور اس کے افتتاح کا اعلان سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکشے کریں گے۔یہ ہسپتال ہنگامی علاج یونٹ ، تنہائی کے سیکشن ، ہوش میں لانے والے یونٹ ، آئی سی یو اور میڈیکل اسٹورز سمیت صحت کی تمام اہم سہولیات سے آراستہ ہے جسے فوج نے ملک میں نوول کروناوائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے فیصلہ پر ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں تیار کیاہے، افتتاح کے بعد ابتدائی مرحلے میں اس میں 1ہزار200مریض رکھنے کی گنجائش ہے۔سوموار تک سری لنکا میں نوول کروناوائرس کے 1لاکھ42ہزار مصدقہ کیسز اور 962 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، مئی کی پہلی ششماہی کے دوران نئے مصدقہ کیسزکی تعداد 30ہزار تک پہنچ گئی اور ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 300 تک بڑھ گئی تھی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر