اسلام آباد (انیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ



