وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فلسطینی سفیر سے اہم ملاقات، مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربعئ کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔فلسطین میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ وزیر خارجہ کا معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر، فلسطینی سفیر سے اظہار تعزیت۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو رکوانے کیلئے اہم مسلم ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ روابط جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس اور میں نے فلسطینی وزیر خارجہ خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وزیر خارجہ نے فلسطینی سفیر کو فلسطین میں اسرائیلی حملے رکوانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالے روابط سے آگاہ کیا۔ فلسطینی سفیر نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ فلسطینی سفیر نے فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر