پاکستانی میڈیا پر مسلسل تنقید،نیویارک میں شہباز گل اور امریکن پاکستانی صحافیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہو گئی

نیویارک(نیشنل ٹائمز)نیویارک میں وزیرعظم پاکستان کے مشیر خصوصی شہباز گل اور امریکن پاکستانی صحافیوں کے درمیان مشیر کی جانب سے پی ٹی آئی نیویارک کی تقریب میں اپنے خطاب میں پاکستانی میڈیا پر مسلسل تنقید کیے جانے کے باعث شدید جھڑپ ہوگئی ، جس کے بعد تمام صحافی شہباز گل کے اعزاز میں تحریک انصاف نیویارک کی جانب سے شہباز گل کے اعزاز میں دی گئی مزکورہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا ، بتایا جاتا ہے شہباز گل نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکا تقریب سے خطاب کے دوران بُار بار استہزائیہ لہجے میں پاکستانی میڈیا کو نشانہ بنایا اور کہا پاکستانی میڈیا کو متعصب قرار دیا اور انتہائ بازاری انداز میں جگت لگاتے ہوئے کہا ہماری حکومت کے عظیم تاریخی مثبت کاموں کو اجاگر کرنے کی بجائے ایک طرف جہاں ایسے کاموں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے دوسری طرف ناجائز اور غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنا کر عوام میں تحریک انصاف اور وزیراعظم کے خلاف مہم چلا رہا ہے اس موقع پر جنگ اور جئیو کے نیویارک میں مقیم نمائندے عظیم ایم میاں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے کہا آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے جب آپ شکاگو مقیم تھے آپ ایک اعلی تعلیم یافتہ مہذب شخص تصور کئیے پاکستان جاکر آپ نے بھی فردوس عاشق اعوان کا انداز اور رویہ اپنا لیا ، جوابا شہباز گل ایک دم ہی بھڑک اٹھے اور کہا آپ ایک پٹواری کے انداز میں بات کررہے ہیں ، اور پٹواری سے ایسے ہی سوال کی توقع تھی مگر مولا علی کا قول ہے جو جیسا کرے جوابا اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کرو جس کا وہ مستحق ہے ، شہباز گل کے رویے کو دیکھتے ہوئے تقریب میں موجود تمام صحافی اٹھ کر چلے گئے ، شہباز گل جو بالکل اچانک عید سے ایک روز قبل اسلام آباد سے واشنگٹن پہنچے تھے اور واشنگٹن میں پی ٹی آئ کے مقامی عہدیداروں کے ذرائع کا کہنا ہے شہباز گل نے واشنگٹن پہنچ کر دعوی کیا تھا وہ صرف تین گھنٹے کے لئیے شکاگو جاتے ہوئے کنکشن فلائیٹ لینے کے لئیے واشنگٹن ٹھہرے ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز ایک اور تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چین اور اسکی عوام کو پاکستان اور پاکستانیوں کے لئیے اجنبی قرار دیا اور کہا ہے مغرب اور امریکہ تہذیبی اعتبار سے پاکستان اور پاکستانیوں کے زیادہ قریب ہیں ، چین ہمارا ہمسایہ ضرور ہے مگر بطور پاکستانی جو رشتہ اور تعلق ہمارا مغرب اور امریکئ سے ہوسکتا ہے چین سے کبھی نہیں ہوسکتا شہباز گل جو شکاگو سے ڈیڑھ سو میل دور شیمپئین کاونٹی ایلے نائے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے رہے ہیں جہاں وہ ایلے نائے ینوورسٹی میں عارضی ٹیچر کے طور پر کورس پڑھانے پر مامور تھے ، یہاں یہ امر دلچسپی سے ہر گز خالی نہیں ،پاکستان سے امریکہ آنے والی تمام ائیر لائین دوبئی استنبول ابو ظہبی سے براہ راست شکاگو جاتی ہیں جبکہ کسی ائر لائن کا واشنگٹن سے شکاگو کوئ کنکشن نہیں ہے جبکہ شہباز گل جہاں ایک طرف کہتے ہیں وہ کنکشن فلائیٹ کے باعث واشنگٹن آئے تھے اور یہ انکا پانچ روز کا نجی دورہ ہے توہم اسی کے ساتھ انہوں نے واشنگٹن تحریک انصاف کے میزبان عہدیداروں کو بتایا وہ فیس بک پر بننے والے اپنے ایک دوست سے ملنے کی خاطر بھی واشنگٹن آئے ہیں جبکہ وہ عید کے دن بھی واشنگٹن میں دیکھے گئے اور عید کے دوسرے دن سے نیویارک میں موجود ہیں ادھر شہباز گل کے امریکہ میں ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے شہباز گل امریکہ اور پاکستان کی جمہوری حکومت کے درمیان موجود سرد مہدی دور کرنے کا مشن لیکر امریکہ آئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں امریکی صدر جو بائیڈن وزیراعظم عمران خان کو ملاقات کے لئیے امریکہ کے سرکاری دورے کی دعوت دیں ، یہ ذرائع کہتے ہیں شہباز گل کا دعوی ہے واشنگٹن میں موجود باآثر ڈیموکریٹ حلقوں میں انکی شناسائ ہے اور وہ اپنا مشن جلد پورا کر لیں گے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر