اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔30 سال سے اوپر کرونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شورع ہو گئ ہے ، اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں اور کرونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا مرحلہ وار عمل جاری ہے، اور آخری بار 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کردی



