پیپلزپارٹی رہنمائوں کی فلسطینی سفارتخانے آمد، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں فسلطینی سفارتخانے پہنچے ۔نیر بخاری اور راجہ پرویز اشرف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے فلسطینی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور تشدد کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو متحرک ہونا چاہئے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے دباؤ بڑھائیں ۔نیر بخاری نے کہا کہ فلسطینیوں پر جاری ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے ۔فلسطینیوں پر تشدد کو فوری روکا جائے۔نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے فلسظین پر ناجائز قابض اسرائیل کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی کھل کر حمایت کی ہے اور کرتی رہے گی۔ نیر بخاری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اجاگر کیا ۔ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید اور صدر آصف زرداری بھی مسلہ فلسطین کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوشاں رہے۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آج بھی ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطین کا معاملہ اٹھائے گی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی فلسطین کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سفارتی رابطوں کے ذریعے فلسطین کے معاملے پر اجاگر کرتی رہے گی۔پیپلزپارٹی فلسطین میں اسرائیل کے جاری ظلم کا معاملہ پارلیمان میں اٹھائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر