وزیر خارجہ کا فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار

ملتان(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ حملوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کی پامالی پر فوری طور پر اجلاس بلاناچاہئے۔ سیکرٹر ی جنرل او آئی سے فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،او آئی سی کو بھی فلسطین کے مسئلہ پر فوری اجلاس بلاناچاہئے تمام مسلم ممالک فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں گے تو اس سے فرق پڑے گا، جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا۔ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب نے بھی پوری طرح مذمت کی ہے۔مسئلہ فلسطین پر پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑاہے۔ ترکی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بھی اس حوالے سے گفتگو ہوئی ۔سعودی عرب کے دورے سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، کچھ عناصر سعودیہ سے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، خلیج پیدا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ہم نے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کیا، دورہ سعودی عرب میں اہم امور پر بات چیت ہوئی، سعودی عرب سے بات چیت کے 3 دور ہوئے، ولی عہد محمد بن سلمان اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ سعودی عرب کے ساتھ 5 معاہدے ہوئے ہیں، سعودی پاکستان اسٹریٹجک سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، کونسل کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، سعودی عرب نے مزید 500 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا، سعودی وزیر خارجہ 2 گھنٹے کیلئے نہیں کم سے کم 2 دن کیلئے تشریف لائیں گے،سعودی عرب وژن 2030 کے تحت درکار ورک فورس کا ایک بڑا حصہ پاکستان سے لے گا جس سے لاکھوں افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ معاہدوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے پرنس محمد بن سلمان دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے بھی ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات پر عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی بات کی فلسطین کے ایشوپر بات چیت کی گئی ناموسِ رسالت پر بھی مشترکہ آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ یورپ میں 65لاکھ مسلمانوں کو متحرک کیا جائے تو ہمارے موقف کو مزید تقویت ملے گی ۔اسلامو فوبیا کے حوالے سے ہمیں دانشمندی سے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف صرف وزیراعظم عمران خان نے آواز بلند نہیں کرنی ۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔نواز شریف کی عدالت میں ضمانت دینے والے شہباز شریف اب ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کو کوئی ایمرجنسی بھی نہیں ہے ۔ شہباز شریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔شہباز شریف چلتے پھرتے ہیں، ٹھیک ٹھاک نظر آ رہے ہیں، اب شہباز شریف کی بیماری کا جواز بنایا جا رہا ہے۔ اگر شہباز شریف چلے گئے تو پھر ہم پر مک مکا کا الزام لگے گا۔شہباز شریف کی گارنٹی کا عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔پلیٹ لیٹس کا ایشو بنا کر نواز شریف چلے گئے اور تمام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سکٹرٹیریٹ کے سنگ بنیاد کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان جلد جنوبی پنجاب کے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کا اعلان کریں گے جبکہ سکٹرٹیریٹ کا قیام صوبے کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ ملتان کے دوران 30 ارب کے میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا خاص طور پر سکٹرٹیریٹ کا قیام اس خطہ کے لیے بہت بڑا قدم ھے جسے کوئی بھی رول بیک نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عرصہ قبل ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کے لئے اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرکی حیثیت سے بل پیش کیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز میری وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں بات ھوئی اور یہ میرے بل کی پیش رفت ہے کہ وزیراعظم جلد جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کا باضابط اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کے فنڈز اپر پنجاب پر خرچ نہیں ہوں گے یہ اصل میں انقلابی تبدیلیاں ہیں جن کے اثرات جلد قوم کے سامنے ھوں گے اب جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جنوبی پنجاب سے باہر نہیں جا سکیں گے انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کازیادہ دائرہ ملتان کے گرد گھومے گا اور ملتان مرکز ہو گا کیونکہ اب موٹر وے کی وجہ سے شہروں میں فاصلے کم ہو رہے ہیں اور ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔انہوں نے کہامیرا دورہ ایران نہایت کامیاب رہا ایران میں ایکسپورٹ پر پابندی ھٹا دی گئی ہے۔ہمارا کینو ودیگر اشیاءایران جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ کویت کے ساتھ ویزوں کا مسئلہ بھی طے ہوگیا ہے ۔کویت کے لئے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراءکافی عرصے سے بند تھا ۔ ہماری حکومت کی کوششوں سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔ اب پاکستان سے افرادی قوت کویت جائیگی۔ انہو ں نے کہا وزیر خزانہ کومعاشی گروتھ اور ترقی کے لئے ٹاسک دیا گیا ہے مہنگائی کے خاتمے کےلئے ہر قدم اٹھا رہے ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے۔ مافیاز کے خلاف انکوائریاں کی گئیں وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا ہے کہ ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری ‘ پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر چودھری خالد جاوید وڑائچ بھی موجود تھے#



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر