ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے تحت افطار کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے منگل کو اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں” احساس کوئی بھوکا نہ سوئے “کے پروگرام کے تحت افطار کی تقسیم کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرڈاکٹر نشتر نے ”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے“ کے تحت متعارف کرائے گئے فوڈ ٹرک کے ذریعے خوراک کی تقسیم کے انتظامات دیکھے۔انہوں نے موقع پر موجود لوگوں سے کہا کہ افطار کا کھانا لیتے وقت کوویڈ۔19 سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ وہ خود بھی وبا سے محفوظ رہیں اور دوسرے بھی محفوظ رہ سکیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے دیہاڑی دار مزدور مرد و خواتین کے ساتھ گفتگو بھی کی اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں لنگر اسکیم ، پناہ گاہ اور احساس ٹرکوں کے ذریعے مستحق افراد کو سحر اور افطار کھانا تقسیم کرنے کے خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ مستحق افراد بھی ماہ صیام کے فضائل و برکات سمیٹ سکیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر