سعودی عرب،عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعرات بروز 13مئی کو منائی جائیگی

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، لہذا رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران ہی معروف سعودی ماہر فلکیات نے پیشن گوئی کر دی تھی کہ منگل کے روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس سے قبل ملائیشیا اور انڈونیشیا عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کرنے والے پہلے 2 اسلامی ممالک بن گئے۔دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔جبکہ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں رمضان المبارک کے اختتام سے چند روز قبل ہی رواں سال عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔اس حوالے سے آسٹریلین قومی امام کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جاری اعلامیہ میں آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو بتایا گیا کہ آسٹریلیا میں عید الفطر 1442 ہجری 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا اختتام 12 مئی بروز بدھ کو ہو گا، اسی روز شوال کا چاند بھی نظر آ جائے گا، جس کے بعد 13 مئی بروز جمعرات کو آسٹریلیا بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔آسٹریلیا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی۔ رمضان المبارک کا آخری ایام میں غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی، جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 مئی کو دنیا کے کسی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا، جبکہ کئی ممالک میں 12 مئی کو بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بھی 12 مئی کو چاند نظر آ جائے گا، یوں ان ممالک میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 12 کی بجائے 13 مئی کو شوال کا چاند نظر آئے گا، یوں ان ممالک میں 14 مئی کو عید الفطر منائی جائےگی۔ رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر