انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، گورنر پنجاب

لاہور (رپورٹرزڈیسک) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے،تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفودکی ملاقاتیں ہوئیں ، دوران ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہربات میں کیڑے نکالناحکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں،وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 5سوملین روپے کی سعودی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پراعتمادہے، پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے،گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سیپاکستان مشکل وقت سینکل رہاہے ، کوروناکے باوجودملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کاثبوت ہے،اس موقع پر گورنرپنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیامیں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر