امریکہ کا بیت المقدس کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار

واشنگٹن(رپورٹرزڈیسک)امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے بیت المقدس کی صورتحال پر اپنے اسرائیلی ہم منصب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی مشیر قومی سلامتی مائر بن شبات کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران جیک سلیوان نے امریکہ کی جانب سے الشیخ جراح کے علاقے میں فلسطینی خاندانوں کے گھروں سے ممکنہ انخلا پر شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔مشرقی بیت المقدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سینکڑوں فلسطینی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔یہ جھڑپیں رمضان المبارک کے دوران مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی پابندیوں اور مشرقی بیت المقدس کے ایک محلے سے کچھ فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے کی وجہ سے شروع ہوئی ہیں۔اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطی جنگ میں مغربی کنارے ، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی پر قبضہ کیا تھا۔ اس نے جنگ کے فورا بعد ہی مشرقی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کا حصہ قرار دیتے ہوئے اپنے ساتھ منسلک کر لیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر