خادمین حرمین شریفین نے اسلام آباد میں جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خادمین حرمین شریفین نے اسلام آباد میں جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی منظوری دے دی۔جامع مسجد اسلامک یونی ورسٹی کے کیمپس ایچ ٹین سیکٹر میں تعمیر کی جائے گی، جس میں 4 ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے، مسجد کے خارجی صحنوں میں 6 ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے۔مسجد میں خواتین کے لیے بھی خاص مصلہ تعمیر کیا جائے گا جس میں 2 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین لائبریری، خادم حرمین شریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ لاٹس بھی ہوں گی۔سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔



  تازہ ترین   
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر