لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحفظات کے باوجود دوسرے مرحلے میں حصہ لیا، لیکن پھر وہی روش اختیار کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملہ کیا اور پیپلز پارٹی کے ایک اور کارکن کی شہادت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مظفرآباد میں چوہدری مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا جب سے آزاد کشمیر کے انتخابات شروع ہوئے ہیں ایک ٹینشن کی فضا تھی، امن عامہ کی صورتحال بھی خراب تھی، تین مرحلوں کے انتخابات ہوئے جو ہمیں قبول نہ تھے، لیکن تحفظات کے باوجود ہم نےالیکشن میں حصہ لیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری نشاندہی کے باوجود صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر ان کے حلقے میں قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی اطلاع آئی ہے کہ ہمارا ایک کارکن بھی شہید ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھے پولنگ اسٹیشنز پر عملہ 11، ساڑھے 11 بجے پہنچا، پھر عملہ آیا تو انہیں ن لیگ والے اپنے ساتھ لے گئے اور ٹھپے لگائے، ایل اے 28 بازل نقوی کے حلقے کی 3 یونین کونسلز میں سامان ہی نہیں پہنچا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ایل اے27 میں بارشوں کی وجہ سے انتخابات نہیں ہو سکے، اگر یہ انتخاب انعقاد پر ہی متنازع ہوگیا تو نئی حکومت کیا کرے گی، اس وقت ہم ریاست بچانے کی باتیں کررہےہیں، ایسے انتخابات سے جو حکومت بنےگی اس کی کیا ساکھ ہوگی، آزاد کشمیر کا یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر