ہواوے ٹیکنالوجیزکے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہواوے ٹیکنالوجیزکے وائس پریذیڈنٹ (مڈل ایسٹ ریجن) مسٹر” سپیس لی” کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔

وفد کے دیگر اراکین میں ڈپٹی سی ای او ہوواوے پاکستان ،مسٹر وہان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ہواوے ٹیکنالوجیز “احمد جہانزیب ملک” شامل تھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے حوالے سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کی تعریف کی۔پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشیہم اقتصادی سفارت کاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔

آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔وائس پریذیڈنٹ ہواوے ٹیکنالوجیز مسٹر سپیس لی نے، وزیر خارجہ کو ہواوے کی طرف سے نئ متعارف کروائی گئی “آئیڈیا ہب سکرین” کا تحفہ پیش کیا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر