اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا کے ایوان نمائندگان کا آج ہونے والا اجلاس ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔امریکی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیپٹل بلڈنگ پر نامعلوم ملیشیا گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد کیپٹل ہل اور اطراف کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہےواضح رہے کہ دوماہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد مشتعل افراد نے کیپٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔
امریکی ایوان نمائندگان کا آج ہونے والا اجلاس منسوخ



