افغان سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں میں 9 اہلکار ہلاک

کابل (نیشنل ٹائمز)  افغان صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ فرح میں 20 ، بغلان میں 4، بدخشاں میں 8 اور ہیرات میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 62 طالبان ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تاہم متعدد علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر