اسرائیل، مذہبی میلے میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔  بھگڈر کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداد دی۔ یہودیوں کا مذہبی میلہ اسرائیل کے شہر میرون میں جاری تھا جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد سالانہ عوامی اجتماع میں شریک تھی۔ غیرملکی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بھگدڑ چند یہودیوں کے سیڑھیوں سے پھسلنے کے سبب شروع ہوئی، زیادہ رش اور دھکم پیل کے سبب درجنوں دیگر بھی زمین پر گر پڑے جس سے ہجوم بے قابو ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل میں کورونا کی شدت میں کمی کے بعد اجتماع منعقد کیا گیا تھا تاہم محکمہ صحت نے وارننگ جاری کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر